سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں کاتالان آزادی پسند رہنماوں کو معافی دینے کے خلاف احتجاج

مادرید۔ کاتالان آزادی پسند رہنماوں کومعافی ملنے کے حوالے سے آنے والی خبروں کے بعد ہسپانوی دارلحکومت مادرید کے پلاسہ دی کالون میں سینکڑوں افراد نے مجوزہ معافی کےحکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج میں کم و بیش 25 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ دائیں بازو کی جماعت پیپلز پارٹی، سیوتاداونوس، بوکس کے متعدد رہنماوں نے بھی احتجاج میں شرکت کی تاہم ان رہنماوں نے خطاب نہیں کیا۔

کاتالان آزادی پسند رہنما اورل جنکس گزشتہ 4 سال سے جیل میں قید تھے۔ انھوں نے گزشتہ پیر کے روز دیگر 7 سیاستدانوں کے ہمراہ معافی کے لئے رضامندی ظاہر کی تھی۔ کئی ہفتوں سے مرکزی حکومت اور آزادی پسندوں کے درمیان مذاکرات کئے جارہے تھے۔

دارلحکومت میں ہونےوالے احتجاج میں شہر سے باہر دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے شرکت کی۔ پی پی، سیوتادانوس، بوکس کی جانب سے حکومتی فیصلے سختی کے ساتھ مسترد کیاگیایے ۔
۔

Comments are closed.