بارسلونا: ہسپانوی حکومت نے فرانس اور اسپین کے مابین سرحد کی دوسری باربندش کے امکان کومسترد کردیا ہے۔
وزیر سیاحت رئیس ماروٹو نے امید ظاہر کی ہے کہ سرحد بندش جیسے اقدام کی دوبارہ ضرورت نہیں ہے۔ انہوں ہسپانوی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اراگون اور کاتالونیا میں کورونا کیسز سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار زیادہ تشویشناک نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کاتالونیا میں مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہورہی ہے جو کہ حوصلہ افزاء امر ہے اس کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کے حکام بہترین کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعدسرحد بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔شہریوں کو آزادانہ نقل و حرکت ضروری یے۔
گزشتہ ہفتے فرانسیسی وزیراعظم نے اسپین کے صوبے کاتالونیا میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر سرحد بند کرنے کے حوالے سے اسپین کے اعلیٰ حکام سے مشاورت کااعلان کیاتھا۔ واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کے بعد فرانس اور اسپین کے مابین سرحد 21 جون2020 کو کھولی گئی تھی۔
Comments are closed.