سپین کی نیشنل ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کے اعدادوشمار کے مطابق سپین میں سال 2023 کے دوران 5ہزار 8 سو 61 اعضاء کی پیوند کاری کی گئی۔ یہ اعداد وشمار سال 2022 کے مقابلے میں 9 فیصد جبکہ عطیہ میں 7فیصد اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ گزشتہ سال یومیہ اعضاء عطیہ کرنے والوں کی تعداد 8 تھی۔
2023 کے دوران اوسطا ہر روز 16 ٹرانسپلانٹ کئے گئے جن میں 3688 گردے کی پیوند کاری، 1262ہیپاٹک، 479 پلمونری، 325 کارڈیک، 100 لبلبہ، 7 آنتوں کی پیوند کاری کی گئی۔
وزیر صحت مونیکا گارسیا کا کہنا تھا کہ سپین میں ابھی تک ایک لاکھ 40 ہزار اعضاء کی پیوند کاری کی گئی ہے۔ اعدادوشمار سپین میں کامیاب پیوندکاری کا ثبوت ہیں۔ پیوند کاری انسانی جانوں کو بچانے میں مددگار ثابت ہورہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سپین میں پیوند کاری دنیا کے باقی ممالک کی طرف سے حاصل کئے گئے اعدادوشمار سے زیادہ ہے۔سپین دنیا کا واحد ملک ہے جو غیر اسسٹول عطیہ دہندگان سے ہرقسم کے اعضا کی پیوند کاری کرتاہے
Comments are closed.