پاکستان میں قتل ہونے والی دو بہنوں کی والدہ اور بھائی بحفاظت سپین پہنچ گئے

پاکستان کے ضلع گجرات میں قتل ہونے والی ہسپانوی شہریت رکھنے والی پاکستانی نژاد دو بہنوں کی والدہ عذرا بی بی اور بھائی فخر بارسلونا پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی قونصل جنرل سلمان بیگ نے ائیرپورٹ پر انکا استقبال کیا۔

میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے عذرا بی بی نے قونصل جنرل مرزا سلمان بابر بیگ کا تہۂ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انکا اور ان کے بیٹے کا پاسپورٹ بروقت واپس کروایا۔پولیس کا مکمّل تحفّظ دلوایا اور ان کے بخیر بارسلونا پہنچنے میں ان کی مدد کی عذرا بی بی نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترم کرے۔

 عذرابی بی اور فخر کو مکمل طور پہ نیشنل پولیس کی زیر نگرانی اور سیکورٹی کے ساتھ جہازسے قونصل جنرل کی کار تک لایا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ عذرا بی بی اور اور کا بیٹا پولیس کی حفاظت میں رہیں گے اور ان کی رہائش کو بھی صیغہ راز میں رکھاگیاہے۔

قونصل جنرل مرزا سلمان بیگ نے کہاکہ انھوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ان کا ذمہ داری ہے۔پاکستانی حکومت کے نمائندے کی حیثئت سے وہ پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن کوشش کے ساتھ تمام ذرائعے بروئے کار لائیں گے۔ انھوں نے کہا اندوہناک واقعہ کا ذمہ دار سب لوگوں کو نہیں ٹھہرایاجاسکتا ایسے شرپسند عناصر ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔ قتل کے ملزمان کے لئے پاکستان کا قانون بہت سخت ہے۔

Comments are closed.