ٹوکیو اولمپکس 2020: بین الاقوامی شائقین کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جاپانی حکام نے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس کی کمیٹوں کو بتایا ہے کہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب بین الاقوامی شائیقن کا ملک میں داخلے کی اجازت کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی نئی اور تیسری لہر کے باعث بیرون ملک مقیم ٹکٹ ہولڈرز شائقین کو رقم کی واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے سفری منصوبے اس حساب سے ایڈجسٹ کر سکیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ جاپانی حکام کے اس اقدام سے تمام شرکا اور جاپانی عوام کے لیے محفوظ کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بناے میں مدد ملے گی۔ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی ہے۔دوسری جانب عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے عوامی حمایت میں کمی آئی ہے۔

منتظمین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہونے والے ٹوکیو اولمپکس اور پیرا اولمپکس رواں سال موسم گرما میں منعقد ہوں گے جس میں بین الاقوامی شائقین کو شرکت نہیں ہوگی۔ اولمپک گیمز اب 23 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے۔

Comments are closed.