اسرائیل غزہ میں بدترین جنگی جرائم کامرتکب ہورہاہے اسلامی ممالک فوجی دستے بھیجیں،اعلامیہ کشمیرفلسطین یکجہتی کانفرنس پاکستان مسلم دنیا کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے جرات مندانہ اور قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی پشتیبانی کرے۔ان خیالات کا ظہار سابق امیرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیروچیئرمین کشمیروفلسطین یکجہتی فورم عبدالرشید ترابی کی میزبانی میں منعقدہ کشمیر وفلسطین یکجہتی کانفرنس میں کیا گیا ہے، حماس رہنما ڈاکٹر خالد قدومی،آزاد کشمیرکے سابق وزرائے اعظم سردار عتیق احمد خان،سردار عبدلقیوم نیازی، امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماوں غلام محمد صفی، شیخ عبدالمتین،راجہ خالد اورجاوید عارف عباسی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ہے ۔
فلسطینی رہنما ڈاکٹر خالد قدومی نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں بمباری کرکے 70فیصد آبادی کو تباہ کر چکاہے 40ہزار فلسطینی شہید اور 76ہزار شدید زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوجی ہدف بنا کر فلسطینی ڈاکٹرز کو نشانہ بنارہے ہیں،ڈاکٹرزکو گرفتارکرکے شہید کیاجارہاہے،امریکہ کا جدید اسلحہ استعمال ہورہاہے،22لاکھ فلسطینی بے گھرہیں،رفح کراسنگ پر روزانہ 1ہزار ٹرک کی یومیہ ضرورت ہے اور روزانہ صرف 40ٹرک ہی گزرنے دی جارہی ہیں جو کہ ناکافی ہے،اسرائیل بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کررہاہے،انھوں نے کہاکہ شہدا میں 5سو مجاہدین حافظ قرآن تھے،اس وقت بھی حالات کے تمام تر جبر کے باوجود 30ہزار مجاہدین موجوو دہیں،ہم نے اللہ پر بھروسہ کیاہے، اللہ ہماری مدد کرے گا۔ قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے،انھوں نے کہا کہ فلسطینی پوری امت کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم سردار اعتیق احمد خان نے کہاکہ اسلامی ممالک غزہ میں امن کے قیام کیلئے اپنے فوجی دستے بھجیں،اسرائیلی ریاستی دہشت گردی برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔ بھلے ہی مسلم ممالک کی ا فواج لڑنے کیلئے نہ جائے کم از کم لڑائی روکنے کیلئے تو جائے،سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہاکہ اسرائیل کاراستہ نہ روکاگیاتو پھر مقبوضہ جموں و کشمیربھی غزہ بنے گا،اس وقت امت بہت مشکل میں ہے۔ حکومت میں نہیں ہوں صرف دعا ہی کرسکتاہے،عبدالرشید ترابی کا شکریہ کہ انھو ں نے اس مسئلہ پر ہم سب کو جمع کیا۔امیرجماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر وگلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاکہ 2کروڑ کشمیری اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔فلسطین کو آزاد ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا، عبدالرشید ترابی نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ فلسطینی اور کشمیری عوام کی قربانیاں آزاد ی کی نوید بنیں گی،پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے ۔عبدالرشید ترابی کی میزبانی میں منعقدہ کشمیروفلسطین یکجہتی کانفرنس سے آصف لقمان قاضی اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں کانفرنس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ کانفرنس صہیونی غاصب اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کی شدید مذمت کرکے اہل فلسطین کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی او رمطالبہ کرتی ہے کہ اقوام متحدہ،اوا ئی سی اور دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں کی قراردادوں کی روشنی میں فوری جنگ بندی کی جائے،اسرائیل کے خلا ف تادیبی کاروائیوں کے طور پر اقتصادی اورسفارتی پابندیاں عائد کرتے ہوئے نیتن یاہو اور دیگر دہشت گرد سول و فوجی اسرائیلی حکام پر جنگی جرائم کی بنیاد پر مقدمے چلائے جائیں،او آئی سی کے ممبر ممالک جو اسرائیل سے سفارتی تعلقات برقراررکھے ہوئے ہیں فوری طورپر منقطع کریں،متاترین غزہ و فلسطین کی بحالی کا اہتمام کریں،نیز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مجاہدین کی عملی مدد کریں،اگر یوکرائن کی جنگ میں یوکرائن کی عسکری اور مالی مدد ہوسکتی ہے تو عالم اسلام اور عالم انسانیت کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کی بھی کھل کر امداد کا اہتمام کریں،فلسطین اور کشمیر جیسے نبیادی مسائل حل کرنے میں اقوام متحدہ ، اوا ئی سی اور دیگر اداروں کی ناکامی پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ دنیا میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ان دیرینہ مسائل کوحل کرنے میں اسرائیل بھارت گٹھ جو ڑ کے شکنجے کو توڑنے کیلئے تمام انصاف پسند طاقتیں اپنا کردار ادا کریں،کانفرنس بدترین اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے باوجود فلسطینی عوام اور مجاہدین کی استقامت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد میں بھرپور تعاون اور یکجہتی کا عزم کرتی ہے،کانفرنس اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف یورپ،امریکہ اور دنیا کے مختلف ممالک میں سول سوسائٹی اور رفاعی تنظیموں کی طرف سے تاریخی احتجاجی مظاہروں کی تحسین کرتے ہوئے امید کی کرن سمجھتی ہے،کانفرنس الخدمت کی وساطت سے پاکستانی قوم کے جذبہ ایثار کی بھی تحسین اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسلم دنیا کے واحد ایٹمی طاقت ہونے کی حیثیت سے شایان شان جرات مندانہ اور قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی پشتبانی کااہتمام کرے،کانفرنس مقبوضہ ریاست جموں وکشمیرمیں مسلسل بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں ریاست کا مسلم اور کشمیری تشخص تحلیل ہورہاہے۔حریت کانفرنس سے وابستہ جماعتیں اور قائدین کے اثاثوں اورجائیدادو املاک کی ضبطی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارتی جارحیت کے تدارک کیلئے موثر حکمت عملی واضح کرے،کانفرنس اقوام متحدہ اور اوآسی سے بھی اپیل کرتی ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے۔
Comments are closed.