کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کا 13 ستمبر کو مظفرآباد میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک میں کہا ہے کہ وہ  13 ستمبر کو آزاد کشمیر کے درالحکومت مظفر آباد میں بڑا عوامی جلسہ کرنے جا رہا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ:

‘‘غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کیلئے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔’’

انہوں نے کہا ہے کہ جلسے کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور کرفیو کیخلاف دنیا کو پیغام دینا ہے، مظفرآباد جلسے کے ذریعے کشمیریوں کو یقین دلاؤں گا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments are closed.