امریکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کی جانب سے صدارتی نمائندگی کے امیدوار اور معروف سینیٹر برنی سینڈرز سمیت دیگر ارکان کی طرف سے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو خط لکھا ہے
ارکانِ کانگریس نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران سے امریکا کا تنازع کورونا کی وبا سے پریشان معصوم لوگوں کی مدد میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے
کانگریس کے ارکان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سخت پابندیاں ایران میں کورونا وائرس کی پھیلی ہوئی وبا سے نمٹنے کی کوششوں میں رکاوٹ ہیں اس لیے یہ پابندیاں ہٹائی جائیں
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کی براہ راست مدد کا حل نکالے تاکہ ایرانی عوام کورونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں۔
Comments are closed.