آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں،آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور قومی ترقی کے لیے اکٹھے ہوں،پاک فوج ملک اقتصادی ترقی کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
آئی ایس پی آ رکے مطابق گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان ایک مقدس سرزمین اور پاکستانی قوم جفاکش ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی ترقی کے لیے سب اکٹھے ہوں ۔پاک فوج پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن مدد کیساتھ قومی سلامتی کے لیے کر دار ادا کرتی رہے گی ۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں، انشاء اللّٰہ عوام کے تعاون سےپاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، منفی پروپیگنڈا اور ٹرولز ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے۔ آئیے، ہم سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور پاکستان کی ترقی اور استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فورم کو گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت کثیر جہتی اقدامات ،ماڈل فارمز کے قیام اورواٹر مینجمنٹ اسکیمز سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ان اقدامات کا مقصد پاکستان میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ وفاقی وزراء نے زراعت کو پاکستان کی لائف لائن قرار دیتے ہوئے اقدامات کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ گرین پاکستان انیشیٹو زرعی شعبے میں دور حاضر کے بہترین طریقے متعارف کرائے گا۔
Comments are closed.