سپین،نیشنل پولیس کی کاروائی، 2 یورو کے جعلی سکے بنانے میں ملوث 10 افرادگرفتار

سپین نیشنل پولیس نے یورو پول کے ساتھ مل کر 2 یورو کے جعلی سکے بنانے والوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کی ہے کاروائی کے نتیجے میں 10 افراد کو حراست میں لیاگیاہے۔ حراست میں لئے گئے افراد چینی شہریت کے حامل ہیں۔ ان افراد کو مبینہ طور پر جعلی کرنسی کی تیاری اور مارکیٹ میں پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتاری کی گئی ہے۔

کاروائی تولیدو، ویلاکانیس میں کی گئی ہے۔ جہاں پر ایک فیکٹری میں صنعتی مشینری کو استعمال کرتے ہوئے جعلی 2 یورو کے سکے تیار کئے جاتے تھے۔ ان افراد نے 5 لاکھ یورو تک سکے تیار کئے جبکہ 1 لاکھ کے قریب مارکیٹ میں پھیلانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

پولیس نے سال 2018 میں تحقیقات کا آغاز کیا۔ ان افراد نے پہلے ایک جگہ سکے تیار کئے پھر وہاں سے دوسری جگہ مشینری منتقل کی۔ ان افراد نے جوئے خانوں اور سلاٹ مشینوں پر بھی سکے استعمال کئے

Comments are closed.