بارسلونا میں مسلم تنظیمات کے نمائندگان کو جنازہ، میت کو غسل، فاتحہ خوانی کے حوالے سے بلدیہ بارسلونا کی بریفنگ

بارسلونا: بارسلونا میں مقیم مسلم کمیونٹی کے لئے جنازہ پڑھنے، میت کو غسل دینے اور فاتحہ خوانی کے لیے بارسلونا مینجوئیک میں سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے پاکستانی و مراکشی مسلم ایسوسی ایشنز کو بلدیہ بارسلونا کی طرف سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران مسلم تنظیمات کے نمائندگان کو بلدیہ بارسلونا کے عہدے داران نے بتایا کہ یہ سہولت ہفتہ اور اتوار سمیت ساتوں دن دستیاب ہو گی۔اس حوالے سے فیس کے حوالے سے جلد آگاہ کردیاجائے گا

  بار سلونا اور گردونواح میں مقیم افراد بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ہیں۔ پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاک فیڈریشن کی طرف سے احمد سردار اور شفیق تبسم اور صدر کاتالان فیڈریشن خالد شہباز چوہان نے بریفنگ میں حصہ لیا اور بہت سے مراکشی تنظیمات کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مسلم کمیونٹی کے نمائندگان کا کہنا تھاکہ وضو کرنے۔ نماز پڑھنے، جنازہ پڑھنے اور میت کو غسل دینے کی سہولت ایک ہی جگہ پر بارسلونا بلدیہ کی طرف سے مسلم کمیونیٹیز کو مہیا کر کے ایک بہترین پراجیکٹ کی تکمیل کی گئی ہے جس کی بارسلونا گردو نواح میں بسنے والی مسلم کمیونٹی کو اشد ضرورت تھی۔

Comments are closed.