عام  انتخابات : قومی اسمبلی  کے 1024امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

 اسلام آباد:عام انتخابات 2024، الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔ملک بھر سے قومی اسمبلی کے لیے چھ ہزار چار سو انچاس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورجبکہ ایک ہزار چوبیس کے مسترد ہوئے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی کل 266 جنرل نشستوں کے لیے 7473امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد سے 209،پنجاب سے 3621،سندھ سے 1681،خیبرپختونخوا سے 1331اوربلوچستان سے 631امیدواروں نے کاغذات جمع ہوئے ۔ اب ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 266 نشستوں کے لیے 6449 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب چاروں صوبائی اسمبلیوں کیلئے 18478امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان میں پنجاب سے 8935،سندھ سے 4294،خیبرپختونخوا سے 3461اوربلوچستان سے 1788امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔ چار صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے 16262 امیدواروں کے کاغذات منظور جبکہ 2216امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

Comments are closed.