فرانس میں وائرس کی بھارتی قسم کے پہلے کیس کی تشخیص

خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم B.1.617 کے کیسز کی تشخیص ہوگئی ہے۔وزارت صحت نے کہا کہ فرانس کے جنوب مغربی علاقے کی رہائشی خاتون نے بھارت کا سفر کیا تھا جس میں اس قسم کی تشخیص ہوئی۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں بھارت کا سفر کرنے والے دیگر دو افراد میں بھی وائرس کے بھارتی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کے باعث متعدد یورپی ممالک نے بھارت پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔ کچھ ممالک نے بھارت سے آنے والوں کے لئے پی سی آر اور قرنطینہ کو لازمی قرار دے دیاہے۔

Comments are closed.