کینیڈا میں ہیلووین کے موقع پرتلوار بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک، 5 زخمی

مانیٹرنگ ڈیسک

کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ اتوار کی رات شہر کے پرانے علاقے پارلیمنٹ ہل میں پیش آیا جبکہ حملہ آور قدیم طرز کا لباس پہنا ہوا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو واقعے کے فوراً بعد گرفتار کرلیا جس کی عمر 20 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

پولیس حکام کے مطابق 5 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں جبکہ ملزم کو بھی معائنے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا دل متاثرہ افراد کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے ساتھ ہی انہوں نے عوام کو گھروں میں رہنے کے علاوہ آئندہ آنے والے دنوں میں کسی بھی قسم کی معلومات ملنے پر 911 پر رابطہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

واضع رہے رواں برس اپریل میں کینیڈا کے صوبے نووا اسکاٹیا میں ایک مسلح شخص نے پولیس کا روپ دھار کر خاتون پولیس افسر سمیت 16 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

Comments are closed.