آئندہ دنوں میں چوروں کو این آر او دیا جا رہا ہے، عمران خان
طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون ہو تو قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی، عمران خان کا پشاور میں خطاب
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون ہو تو قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آیا تو سیمینار میں تھا مگر یہاں تو جلسہ ہو گیا۔ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں اور تعلیم جتنی بہتر ہو گی اتنے ہی بہترین لیڈر ہوں گے۔
عمران خان نے کہا کہ آئندہ دنوں میں چوروں کو این آر او دیا جا رہا ہے۔ طاقتور اور کمزور کے لیے الگ قانون ہو تو قوم کبھی ترقی نہیں کرتی۔ شریف خاندان کے اربوں روپے کے فلیٹس لندن میں ہیں۔جس ملک میں انصاف نہیں ہوتا وہاں غربت ہوجاتی ہے
عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا لندن میں کیا میری تو پاکستان میں بھی جائیداد نہیں۔حکمرانوں نے اپنے لیے نیب قوانین تبدیل کیے اور خود کو این آر او دیا۔
Comments are closed.