بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،رقم بھجوائیں، مراعات لیں

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سوہنی دھرتی پروگرام کے تحت مراعات کا اعلان کردیا ۔ بیرون ملک پاکستانی رقم بھجوائیں، بدلے میں پوائٹنس ملیں گے۔ پی آئی اے کا ٹکٹ خریدنے سمیت بڑی آفرز،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مراعات کی منظوری دے دی۔

رقم بھیجنے پر ملنے والے پوائنٹس کے بدلے موبائل فون کی ڈیوٹی کی ادائیگی میں سہولت، انشورنس کا پریمیئم، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی فیس ادا ہو سکے گی جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز سے مراعات کے لیے کارڈ بھی ملے گا۔

ای سی اسی اجلاس میں اگست اور ستمبر میں کپاس کے بیجوں کی قیمتوں کا جائزہ لیکر اطمینان کا ا ظہا رکیا گیا۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کیلئے 2 لاکھ 80 ہزار ٹن گندم کی فراہمی جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی جس میں سے 90 ہزارٹن گندم فراہم کردی گئی ہے،آزاد کشمیر کیلئے 3 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی بھی جاری رہے گی جبکہ ٹماٹر اور پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کی سمری  پر غورموخر کر دیا ۔

Comments are closed.