سعودی عرب :مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعیدکی امامت کیلئےناموں کا اعلان

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ کی جنرل پریذیڈنسی نے اعلان کیا ہے کہ مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز کی امامت شیخ صالح بن حمید جبکہ مسجد نبوی میں شیخ احمد بن علی الحذیفی کریں گے۔

العربیہ کے مطابق بیان کے مطابق مسجد الحرام میں عیدالفطر کی نماز بدھ 10 اپریل کی صبح 6 بجکر 19 منٹ جبکہ مسجد نبوی میں صبح 6 بجکر 20 منٹ پر ادا کی جائے گی۔واضح رہے سعودی عرب میں پیر کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر بدھ 10 اپریل کو ہو گی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.