لندن :بھارت میں انتہا پسند مودی سرکار کے کسانوں پر مظالم کے خلاف برطانیہ میں مقیم سکھ برادری سراپاء احتجاج ہے ۔ سکھوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بار پھر بھرپور احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ مودی سرکار غریب کسانوں کو زندہ درگور کر رہی ہے ، نئے قوانین سے کسانوں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آ جائے گی۔
مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مودی سرکار کسانوں کا معاشی قتل عام بند کرے اور نئے قوانین فوری واپس لیے جائیں۔پولیس نے دن بھر بھارتی ہائی کمیشن کو گھیرے رکھا تاکہ مشتعل مظاہرین عمارت کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔ برطانیہ میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جاری ہے۔
اس سے قبل بھی 10ہزار سے زائد سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراو کرکےزبردست احتجاج کیا جس کے بعد پولیس نے 13 مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔
Comments are closed.