غزہ میں جنگی جرائم،مسلم ممالک کا اسرائیل کے خلاف مؤثر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

عرب اور دیگر مسلم ممالک نےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے جواب میں اسرائیل پر موثر پابندیاں عائد کرے۔

اردو نیوز کے مطابق یہ بات غزہ کی جنگ کے حوالے سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے عرب اور دیگر مسلم ممالک کی وزارتی کمیٹی کے اجلاس میں کہی گئی جس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی ۔

اجلاس میں اردن، مصر اور ترکی کے وزرائے خارجہ کے علاوہ قطر، فلسطینی اتھارٹی اور اسلامی تعاون تنظیم کے حکام نے شرکت کی۔سعودی وزارتِ خارجہ کے مطابق حکام نے بین الاقوامی برادری سے اسرائیل پر مؤثر پابندیاں عائد کرنے اور اسے ہتھیاروں کی برآمدات روکنے جیسے اقدامات کا مطالبہ کیا۔س

عودی وزارتِ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ حکام نے “ان جرائم پر اسرائیلی حکام سے جواب طلبی کے لیے بین الاقوامی قانونی ذرائع کو فعال کرنے، آبادکاروں کی دہشت گردی کو روکنے اور اس کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مذاکرات میں فلسطینیوں کو ان کی آبائی زمینوں سے بے گھر کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے دو ریاستی حل کو آگے بڑھانے کے راستے تلاش کیے گئے۔ حکام نے مغرب میں فلسطین کے حامی مظاہرین کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.