سپین: اگست کے مہینے میں بے روزگاری میں اضافہ

بارسلونا۔ سپین میں کورونا وائرس کے معاشی اثرات جاری ہیں۔ سیاحوں کی آمد میں کمی کے باعث معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔اگست کے مہینے میں 29ہزار7سو80 بے روزگار کا اضافہ ہواہے جس کے بعداسپین میں بے روزگاروں کی کل تعداد 3،802،814 بے روزگار ہے جو 2015 کے بعد سے اگست کے ایک مہینے میں اس کی بلند ترین سطح ہے۔

کاتالونیا میں ، مارچ کے بعد پہلی بار جولائی 3.23٪ کمی کے بعداگست کے مہینے+ 2.41٪ کی شرح سےبے روزگاری میں 11،293 افراد کا اضافہ ہوا ہے اور بیروزگاروں کی کل تعداد 480،642 رہی ہے۔

وزارت روزگار کے مطابق گزشتہ سالوں کی نسبت اگست کے مہینے میں بے روزگار ہونے والوں کی تعداد کم ہے۔2019 میں رجسٹرڈ اضافے سے 45 فیصد کم نمائندگی کو ظاہر کرتی ہے۔تعمیراتی کاموں میں 7،983 افراد 2.68٪کا اضافہ ہوا ہے اور اگست میں انڈسٹری نے 2،981 مزید رجسٹرڈ افراد رجسٹرڈ کیے۔

اگست کے آخر میں ای آر ٹی ای میں شامل افراد کی تعداد 812،438 ملین تھی جو گذشتہ ماہ کے مقابلے میں 306،104 افراد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ اگست کے آخر اسکیم میں شامل چار میں سے تین افراد اس صورتحال سے باہر آگئے ہیں۔ ایک مہینہ پہلے یہ شرح تین میں سے دو تھا۔

Comments are closed.