ٹک ٹاک ماڈل بنانے کا جھانسہ، لڑکیاں اسمگل کرنے والا گینگ گرفتار

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیشی پولیس نے بڑی کاروائی کر کے لڑکیوں کو سمگل کرنے والا گینگ گرفتار کر لیاہے۔بنگلہ دیشی حکام کے مطابق گینگ کے سربراہ لڑکیوں کو ماڈل بنانے کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کرتے تھے۔ اور متاثرہ لڑکیوں کو بلیک میل کر کے جنوبی بھارت اسمگل کیا جاتا تھا۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران حراست میں لیا گیا۔متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 17 سال سے 22 سال کے درمیان ہیں۔گرفتاریاں مئی کے آخر میں بنگلہ دیشی خاتون کے مبینہ زیادتی کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوئی ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے گینگ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ پکڑے جانے والے تمام ملزمان بنگلادیشی ہیں۔

ملزمان نے دوران تفتیش قبول کیا کہ وہ اب تک ایک ہزار لڑکیوں کو بھارت بھیج چکے ہیں، بنگلہ دیش میں 2019 میں ٹک ٹاک کی مقبولیت کے بعد ملزمان کم آمدنی والے خاندانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Comments are closed.