سپین کی حکومت نے فرانس سے آنے والے مسافروں کے لئے ویکسینشن سرٹیفیکیٹ، پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیاہے۔
سپین کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق یہ قانون بدھ 9 جون سے 12 سال سے زائد عمر کے افراد پر لاگو ہوگا اور زمینی سرحد عبور کرنے والوں کو بھی دونوں میں سے ایک سرٹیفیکیٹ دکھاناہوگا۔
ویکسینشن سرٹیفیکیٹ کو کسی بھی صورت پاسپورٹ نہیں سمجھا جائے گا۔ یہ ویکسینیشن پاس ہوگا جو کہ ہارڈ یا سافٹ کاپی میں مسافر کے پاس ہونا چاہیے۔ اگر ویسکیسن پاس نہیں ہے تو پھر پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔پی سی آر ٹیسٹ 72 گھنٹے پراناہونا چاہیے۔سرٹیفیکیٹ انگلش، سپینش، فرنچ یا جرمن زبان میں میں تحریر ہونا چاہیے۔
Comments are closed.