بیجنگ: شمالی امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ نے شمالی امریکہ کے ناظرین کے لئے “سرمائی اولمپکس میں خوش آمدید، آئیے ایک ساتھ مستقبل کی طرف بڑھیں” کے عنوان سے ایک سرگرمی کا اہتمام کیا۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بارے میں یہ تشہیری سرگرمی آن لائن اور آف لائن طریقوں سے واشنگٹن کیپیٹل جمنازیم میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سی ایم جی کے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیٹر انچیف شن ہائی شونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر چھین گانگ نے ویڈیو لنک کے ذریعے امریکی ناظرین کو بیجنگ سرمائی اولمپکس کی دعوت دی۔
چین اور امریکہ کے ایتھلیٹس اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لیے اپنی توقعات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سابق نائب صدر ڈک پاؤنڈ کا خیال ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی میزبانی ہر کسی کی توقع اور امید کے مطابق ہو گی اور چین شاندار مقابلوں کی میزبانی کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
امریکی اسپیڈ اسکیٹنگ اسٹار بلانی بووی نے کہا کہ جب بھی انہوں نے ایشیا بالخصوص چین میں مقابلوں میں حصہ لیا ہے ، انہیں ایونٹ کے انتظامات شاندار ملیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کا منتظر ہوں۔مجھے یقین ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی موجودہ حالات میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کا بیتابی سے منتظر ہوں۔
Comments are closed.